اہم خبریں

بتایاجائے کیا وجہ تھی جو 1993 میں ہماری حکومت کا تختہ الٹا گیا تھا،نوازشریف

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ بتایاجائے کیا وجہ تھی جو 1993 میں ہماری حکومت کا تختہ الٹا گیا تھا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سینٹرل ورکنگ کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی قائد نوازشریف نے کہا کہ آپ سب کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے، پورے ملک میں قیادت یہاں موجود ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ بہت عرصے بعد ہم سب ایک جگہ جمع ہوئے ہیں، پورے ملک سے پارٹی قیادت یہاں موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے پیار بھرا پیغام دینا چاہتا ہوں، یہاں موجود ایک ایک چہرہ ن لیگ کا ستون ہے۔

مزیدپڑھیں:نواز شریف کے ساتھ ظلم کی وجہ سے پارٹی صدارت مجھے سونپی گئی، امانت واپس لوٹا رہا ہوں، شہباز شریف

نوازشریف نے کہا کہ بہترین لیگی ساتھیوں پر سنگین مقدمات بنائےگئے، مشکل حالات میں ن لیگ نے بہادری سے حالات کا مقابلہ کیا، مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر جھوٹے مقدمات چلائےگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بتایاجائے کیا وجہ تھی جو 1993میں ہماری حکومت کا تختہ الٹاگیا؟ ہماری حکومت جاری رہتی تو ہمارا ملک دنیا میں ایک مقام حاصل کرچکا ہوتا، میرے دور اقتدار میں ہی موٹرویز بننا شروع ہوگئی تھیں، سب جانتے ہیں موٹرویز نے ملکی معیشت میں کتنا اہم کردار ادا کیا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔

قائد مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ مرحومہ کلثوم نواز کی جدوجہد تاریخی تھی، ایٹم بم نہ بنانے کیلئے5ارب ڈالر آفر کیے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں