راولپنڈی (نیوز ڈیسک )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کردی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں آتش زنی اور سرکاری املاک میں مداخلت کے کیس میں علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم کی بشکیک میں پاکستانی سفیر کو طلباء کی ہر ممکن مدد کی ہدایت
وزیراعلیٰ کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک پیش ہوئے۔سماعت کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔سرکاری امور میں مصروفیت کے باعث حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی۔
بعد ازاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کردی۔واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج ہے۔