اہم خبریں

400ارب روپے کا کسان پروگرام متعارف کرایا جا رہا ہے،پنجاب حکومت

لاہور ( اے بی این نیوز    )سینئروزیرمریم اورنگزیب نے بتایا کہ سموگ کےخاتمے کیلئےمنصوبے کاآغازکیاگیا۔ کسانوں کیلئےجلدکسان آرڈرلایاجارہا ہے۔
400ارب روپے کا کسان پروگرام متعارف کرایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں :پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی نجکاری کے حوالے سے اہم پیشرفت

نوجوان کوسکلزسکھا کر روزگارحاصل کرنےکےقابل بنایاجائےگا۔ انہوں نے کہا کہ کسان پاکستان کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے۔ ادھردوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی تمام تر کاوشوں کے باوجود کسان پریشان۔ گندم درآمد سکینڈل،انکوائری رپورٹ پر کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری نہ شروع ہو سکی۔

مزید پڑھیں :پنجاب اسمبلی کی خصوصی کمیٹی ، ہتک عزت بل کی منظوری دےدی گئی
وفاق کی درخواست کے باوجود پنجاب نے گندم کی خریداری نہیں کی۔ پاسکو کے ذخائر میں 4لاکھ ہدف بڑھانے کی منظوری بھی ہو چکی۔ گندم سکینڈل کے باعث جی ایم اور ایم ڈی پاسکو کو عہدے سے ہٹایا گیا۔ سکینڈل کی انکوائری رپورٹ کے مینڈیٹ میں ایک ہفتے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اڑھائی ہفتے کے گزرنے کے باجود انکوائری رپورٹ پر تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

متعلقہ خبریں