اہم خبریں

اب آواز کو دبانے کا دور ختم ہوچکا ہے، حافظ نعیم الرحمان

کراچی ( اے بی این نیوز   )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اب آواز کو دبانے کا دور ختم ہوچکا ہے۔ کل کےاحتجاج میں ہزاروں کی تعداد میں کسان آئے تھے۔
حکومت نے کسانوں کے ساتھ بہت بڑا فراڈ کیا ہے۔ گندم واقعہ کی رپورٹ جلد منظر عام پر آنی چاہئے۔ ہم ایک ایک ڈالر کے ترس رہے ہیں۔ حکومت نے کسانوں سے گندم نہ خرید کر بہت بڑا دھوکہ کیا ہے۔ 76سال میں پہلی مرتبہ ایسا ہواہے کہ حکومت نے گندم نہیں کی۔ وزیراعلیٰ کہہ رہی ہیں کہ چار سو ارب کسانوں کو پیکیج دیں گے۔

مزید پڑھیں :بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جاتا ہے، علی محمد خان

یہ پیکیج کرپشن ہے ان کو ایسا نہیں کرنے دیں گے۔ پاکستان میں گندم موجود ہونے کے باجود درآمد کی گئی۔ عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا احتساب ہونا چاہئے۔ بڑے جاگیرداروں کی زمینیں عام کسانوں میں تقسیم ہونی چاہئیں۔ آٹا سستا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ،۔ حکومت نے گندم کے ریٹ کا تو اعلان کردیا مگر خرید نہیں رہی،۔ جماعت اسلامی کے تمام دفاتر میں کسانوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے کمیٹیاں قائم کررہے ہیں۔ سبسڈی اس لئے دی جاتی ہے تا کہ عوام کو فائدہ ہو۔ مشکل ترین وقت میں ایک ارب ڈالر کی گندم خریدی گئی۔

مزید پڑھیں :گرمی کی شدت میں اضافہ،ہیٹ ویو کا خدشہ،سکولوں کے اوقات کار تبدیل

متعلقہ خبریں