اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جاتا ہے۔ کیا عدالت کے احکامات اڈیالہ جیل پر لاگو نہیں ہوتے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ میں ذاتی بات نہیں کرتا قاعدے قانون کی بات کرتا ہوں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جارہا عدالت سے رجوع کرونگا۔ جیل انتظامیہ کیخلاف ہائیکورٹ جا رہا ہوں۔ ہمارے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کیئے جاتے ہیں۔ ادھر دوسری جانب اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعتہو ئی ۔ ادھر دوسری جانب کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔
مزید پڑھیں :اینڈرائیڈ 15 کا دوسرا beta ریلیز صارفین کو نجی ایپس تک رسائی کو لاک ڈاؤن کرنے دیتا ہے
بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کر دیا گیا ۔ نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی ،امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ کمرہ عدالت پہنچ گئے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکیل ظہیر عباس چودھری ،عثمان گل و دیگر کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں مجموعی طور پر 30 گواہان کے بیان قلمبند کیے جا چکے ہیں ۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں 20 گواہان پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔ 190ملین پائونڈ ریفرنس پر سماعت 22مئی تک ملتوی ۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش ہوئیں ۔ نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی ،امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
مزید پڑھیں :پنجاب بائیک سکیم2024 لانچ کی تاریخ اور دیگر تفصیلات