اہم خبریں

شناختی کارڈ کے اجراء اور تجدید کی سہولت پاکستان بھر کی یونین کونسل کی سطح پر دستیاب ہوگی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعہ کو اعلان کیا کہ شناختی کارڈ کے اجراء اور تجدید کی سہولت پاکستان بھر میں یونین کونسل (یو سی) کی سطح پر دستیاب کرائی جائے گی۔آج اسلام آباد میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران انہوں نے اس حوالے سے جلد از جلد پلان کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں: سوموٹو کیس: چیف جسٹس نے واوڈا اور مصطفیٰ سے جواب طلب کرلیا
انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر بائیو میٹرک مشینیں بھی لگائی جائیں گی۔وزیر داخلہ نے شناختی کارڈ کے نظام کو فول پروف، فاسٹ ٹریک اور مزید موثر بنانے کے لیے ایک منصوبہ بھی طلب کیا۔نادرا سینٹرز کے اپنے دوروں اور لوگوں کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نادرا سینٹرز پر آنے والوں کی سہولت کے لیے منصوبہ بنایا جائے۔

وزیر داخلہ نے کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت چھ بڑے شہروں میں نادرا سینٹرز بڑھانے کی ہدایت کی۔محسن نقوی نے جعلی شناختی کارڈ مافیا کو موثر کارروائیوں کے ذریعے ختم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر داخلہ نے نادرا کے آپریشنل روم کا دورہ کیا جہاں انہیں نادرا مراکز کے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ خبریں