لاہور ( اے بی این نیوز )وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بروقت پیکیج ملنے پر آزاد کشمیر کے لوگ خوش ہیں۔ آزاد کشمیر حکومت کو 23ارب روپے کو پیکیج دیا ۔ 18ویں ترمیم کے بعد امن کی صورتحال صوبے دیکھتے ہیں۔ 18ویں ترمیم کے بعد وفاق صوبوں کو صرف مدد فراہم کرتا ہے۔ وزیراعظم اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے امن وامان کی صورتحال پر ملاقات کی۔ میری ساری زندگی کی کمائی کو متنازع کرنے کی کوشش کی گئی۔ غیرقانونی پراپرٹی رکھنے والوں کی انکوائری ضرور ہونی چاہیے۔
مزید پڑھیں :بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ کرانے سے انکار،عمران خان کے خون کے نمونے لے لئے گئے
پاکستان میں جو بندہ ترقی کرتا ہے اس کو چور سمجھا جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سنجیدہ آدمی ہیں انہوں نے سیاسی بات کی ہوگی۔ اچھے تعلقات رکھنے کا فائدہ ہمیشہ آپ کو ہوگا۔ لوگوں کو اعتراض تھا کہ میں آزاد کشمیر کیوں نہیں گیا۔
آزاد کشمیر یا کہیں بھی جاکر لائن آرڈر کے فیصلے نہیں کرسکتا۔ اس بار ڈسکوز میں اووربلنگ ختم اور لوگوں کو ریفنڈ ملنا شروع ہوا ہے۔ کچھ ڈسکوز میں کام چل رہا ہے ،لوگوں کو لیسکو کی طرح ریلیف ملے گا۔ 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں میں مرکز صرف مدد فراہم کرتا ہے۔ آزاد کشمیر کے عوام کیلئے 23ارب روپے دےدیئے گئے ہیں۔ احتجاج کرنا آزاد کشمیر کے لوگوں کا حق بھی تھا۔
جائز پیسوں ، قانونی طریقے سے اگر پراپرٹی خریدی تو سمجھ نہیں آتا میڈیا کیوں اچھا ل رہا ہے۔ اگر پراپرٹی ناجائز اور ظاہر نہیں کی گئی تو ضرور اس کو مسئلہ بنائیں۔ 10سال پہلے خریدی گئی پراپرٹی ہے اس وقت میں پبلک آفس ہولڈر نہیں تھا۔ بطور بزنس مین جہاں چاہوں گا سرمایہ کاری کروں گا۔