لاہور ( اے بی این نیوز )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر مزید ٹیکس لگاؤ۔ یہ آئی ایم ایف کے غلام ہیں۔ یہ غلام پاکستان کو کبھی آزاد نہیں ہونے دیں گے۔ کسانوں کا مسئلہ ہمارا ہے،اس کو بھر پور طریقے سے اٹھائیں گے۔ کسانوں کا جوش بتارہا ہے تحریک شروع ہوچکی۔
مزید پڑھیں :موبائل بینکینگ اور آن لائن شاپنگ سائبر حملہ آوروں کی ہٹ لسٹ میں شامل
کسان محنت کرتے ہیں،حکومت دھوکے بازی کرتی ہے۔ پی ڈی ایم ،نگران حکومت میں بیٹھنے والوں نے گندم امپورٹ کی۔ حکومت کو اب سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ حکومت پر واضح کرتا ہوں گرفتار افراد کو رہا کیا جائے۔ گرفتار افراد کو رہا نہ کیا تو تحریک پورے ملک میں پھیل سکتی ہے۔ عوام کو کہتے ہیں سرمایہ کاری لے کر آؤ،اپنے پیسے باہر لے گئے۔