اہم خبریں

طارق بشیر چیمہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے متعلق سوچ رہا ہوں،شیر افضل مروت

اسلام آباد (اے بی این نیوز)ضابطہ فوجداری کے تحت طارق بشیر چیمہ کے خلاف ایف ائی آر درج کروانے کے متعلق سوچ رہا ہوں۔ اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کرینگے بلکہ

مزید پڑھیں :اسلام آباد میں جائیداد کی خریدوفروخت کیلئے ای اسٹامپ پیپرز کےاجراءکا فیصلہ

طارق بشیر چیمہ کے آنے کا انتظار کرینگے۔ شیر افضل مروت کی میڈیا سے گفتگو انہوں نے کہا کہ اسپیکر سے ہمارے اراکین کی میٹنگ ہو رہی ہے۔ طارق بشیر چیمہ کو تھپڑ پڑ نے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایسا ہو سکتا ہے۔ ادھر دوسری جانب علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ میں رہا کرنے کا حکم دیا تو کارکنان نے خوشی کا اظہارکیا۔ بانی پی ٹی آئی کی سزاؤں کے حوالے سے سکرپٹ لکھا ہوا ہے۔ کیسز کو مینج کیا جا رہا ہے اب بھی چاہتے ہیں کہ القادر کیس میں سزا دے دی جائے۔ عدت کیس میں کچھ بھی نہیں پھر بھی اسے گھسیٹا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :سولر نیٹ میٹرنگ پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں لگایا جا رہا،اویس لغاری

بشریٰ بی بی کی بیٹیوں نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر بیان دیا یے۔ اس کیس پر سزا دینے والے جج کو بھی شرمندگی محسوس ہو۔رہی ہو گی، عدت کیس میں پراسیکیوٹر رضوان عباسی ملک سے باہر بھاگ گیا۔ بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں کبھی جج نہیں آتے کبھی کسی اور طرح کیس کو گھسیٹا جاتا یے۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو ہر حال میں جیل رکھنا ہے،اس وقت ججز بھی پریشان ہیں انہیں بھی سمجھ نہیں آ رہی کیسے فیصلے کریں، ہم اپنی عدلیہ سے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی امید رکھتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آپنے تمام مقدمات کا سامنا کروں گا۔
مزید پڑھیں :قومی اسمبلی اجلاس: وزیر خزانہ آج ششماہی مانیٹرنگ رپورٹ پیش کریں گے

اب عدلیہ پر ہے بانی پی ٹی آئی کو کیسے انصاف دیں گے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز میں ججز اب چھٹی پر چلے جائیں گے۔ القادر میں یہ بانی پی ٹی آئی کو سزا دیں گے اور جب ہم پٹیشن لے کر عدلیہ میں جائیں گے تو گرمیوں کی چھٹیاں ہو چکی ہوں گی۔

متعلقہ خبریں