اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکانِ۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںبڑی کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کردی۔ پٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائد کی کمی کا امکان۔ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کمی کا امکان۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے سے زائد کی کمی کا امکان۔
مزید پڑھیں :ریاست میں اتنی طاقت ہونی چاہیے کہ سابق وزیراعظم کوعدالت پہنچاسکے،علی محمد خان
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کی کمی کا امکان۔ وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعد قیمتوں میں کمی کا باضابطہ اعلان ہوگا۔ گندم، آٹے، گھی کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی ہورہی ہے۔















