اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا ہے کہ 190ملین پاؤنڈز کیس کی کوئی بنیاد نہیں تھی۔ آج بانی پی ٹی آئی کو190ملین پاؤنڈزکیس میں ضمانت ملی۔ بانی پی ٹی آئی پربنائےگئے مقدمات جھوٹےہیں جلدرہاہوں گے۔ ریاست میں اتنی طاقت ہونی چاہیے کہ سابق وزیراعظم کوعدالت پہنچاسکے۔ جب بانی پی ٹی آئی کیخلاف کچھ نہ ملاتوعدت نکاح کاکیس بنادیاگیا۔
مزید پڑھیں :یو اے ای نے 10 سالہ بلیو ریزیڈنسی ویزا متعارف کرادیا
سیکیورٹی کابہانہ بناکربانی پی ٹی آئی کووکلاسےبھی ملنےنہیں دیاجارہا، وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو لر رہے تھے انہوں نے کہا کہ حکومتیں بدلنے سے بھی پنجاب حکومت کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ نگران حکومت کے بعد موجودہ حکومت بھی وہی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کوزیادہ دیرعوام سےدوررکھناحکومت کیلئےممکن نہیں۔
مزید پڑھیں :بانی پی ٹی آئی نے کہا قانون کی بالادستی کیلئے ہم کھڑے رہیں گے،نعیم حیدر پنجھوتھا
ہمیں پنجاب حکومت پراعتمادنہیں۔ پنجاب حکومت کی رپورٹ کے پیچھے کوئی نہ کوئی پوشیدہ راز ضرور ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی کسی سےڈیل نہیں کرےگی۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اورمینڈیٹ کی واپسی چاہتےہیں۔ کیاحکومت کی ذمہ داری نہیں کہ معاملات کوبہتربنائے؟حکومت اگر سنجیدہ ہےتوبیٹھ کرمذاکرات کریں گے۔ مذاکرات کااگرحل نکلتاہےتوٹھیک ورنہ یہ اپنااورہم اپناکام کریں گے۔ ہمیں ہرصورت بانی پی ٹی آئی کی رہائی چاہتےہیں۔ معیشت تیزی سےتنزلی کی جانب گامزن ہےحکومت کواحساس نہیں۔ ہماری خواہش ہےبانی پی ٹی آئی جیل سےباہرآئیں اورملک کی قیادت کریں۔ حکومت اتحاد مذاکرات کی صرف بات کرتاہے،عملی اقدامات کچھ نہیں۔
مزید پڑھیں : سپریم کورٹ نے انتخابات 2024 اور ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو بیان حلفی دینے سے روک دیا