اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاک فوج کا فتح دوئم گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ۔ فتح ٹو راکٹ سسٹم چار سو کلومیٹر رینج کا حامل ہے۔ مقصد لانچ کی مشقوں اور طریقہ کار کو مکمل کرنا تھا۔
تجربے کے دوران مختلف ڈرلز اور تکنیکی امور کا مشاہدہ کیاگیا، آئی ایس پی رآ کے مطابق مؤثر نیو یگیشن سسٹم کا حامل فتح ٹو کامیابی سے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔ فتح ٹو گائیڈ ڈراکٹ سسٹم کو پاک فوج کے آرٹلری ڈویژن کا حصہ بنایا جائے گا۔ آرمی چیف راکٹ سسٹم کے تجربے کی تقریب میں مہمان خصوصی تھے، چیف آف جنرل سٹاف اور مسلح افواج کے اعلیٰ افسران نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔
مزید پڑھیں :مئی اور جون کے مہینوں میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کر دی گئی
صدراور وزیراعظم کی کامیاب تجربے پر مبارکباد۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی بھی مبارکباد۔ راکٹ سسٹم پاک فوج کے روایتی ہتھیاروں کی رسائی اور مہلکیت کو نمایاں طور پر اپ گریڈ کرے گا۔ فتح ٹو جدید ترین نیوی گیشن سسٹم، منفرد رفتار اور قابل تدبیر خصوصیات سے لیس ہے۔ فتح ٹو انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے اور کسی بھی میزائل ڈیفنس سسٹم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ادھر سپیکر قومی اسمبلی کی پاک فوج و سائنسدانون کو فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔
مزید پڑھیں :آج فارم 45سے جیتا ہوا ایک پارٹی رہنما ایوان میں آیا،بیرسٹر گوہر
سردار ایاز صادق نے کہا کہ فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم پاکستان کے دفاع کو مزید ناقابل تسخیر بنائے گا۔ فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم پاک فوج اور سائنسدانوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ پاک فوج اور سائنسدانوں پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے میں مصروف عمل ہیں۔ پوری قوم کو اپنے سائنسدانوں اور مسلح افواج پر فخر ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پاک فوج اور سائنسدانوں کی مزید کامیابیوں کیلئےنیک خواہشات کا اظہار کیا