اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے جارہے ہیں۔تقریب میں وزیراعظم قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
�مزید پڑھیں: اداکارہ ریشم کو کھانے بنانے کی ویڈیو اپ لوڈ کرنا مہنگا پڑگیا
تقریب میں ہاکی لیجنڈز رانا مشہود احمد بھی شرکت کریں گے۔شہباز شریف تقریب میں قومی ہاکی ٹیم کو انعامات سے نوازیں گے۔واضح رہے کہ اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ فائنل میں جاپان نے پاکستان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دی۔