لاہور(نیو زڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بدھ کو تعلیمی اصلاحات سے متعلق پانچ سالہ پلان کا ماہانہ شیڈول طلب کرلیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن ریفارمز کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزراء مریم اورنگزیب، رانا سکندر حیات، رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، سیکرٹری تعلیم اور دیگر نے شرکت کی۔ دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے وزیراعلیٰ کو سکول نیوٹریشن پراجیکٹ پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔
SOSTTI، Shell مزید پڑھیں: نے ماحول دوست کار لانچ کردی،100 سی سی انجن سے لیس
مریم نواز نے تعلیمی اصلاحات کے پانچ سالہ پلان کا ماہانہ شیڈول مانگ لیا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ نے پرائمری سکولوں کے سربراہان کو 32298 کمپیوٹر ٹیب دینے کی منظوری دی جبکہ ایک ہزار ایلیمنٹری سکولوں میں آئی ٹی اور سائنس لیب کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) لیب کے قیام کے لیے 100 ملین ڈالر کی مالی امداد فراہم کرے گا۔اجلاس میں سرکاری سکولوں کے 0.3 ملین طلباء کو گوگل سرٹیفیکیشن کے معاہدے کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔
طلباء کو ڈیجیٹل جرنی فار ٹیک ویلی پروجیکٹ کے تحت گوگل سرٹیفیکیشن کے مواقع ملیں گے۔اجلاس میں پنجاب کے تعلیمی نصاب اور تربیت کے قیام کے حوالے سے تجاویز اور سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ اس حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ 92 فیصد سے زائد مفت کتابیں فراہم کی جا چکی ہیں۔اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار کو ہر صورت بہتر بنایا جائے۔