اہم خبریں

آ ج15مئی بروز بدھ پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )بدھ کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم بلوچستان کے وسطی اضلاع میں شام/رات کے دوران چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
مزید پڑھیں: آ ج15مئی بروز بدھ پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو 47، جیکب آباد 45، سکھر، سبی، روہڑی، موہنجو دڑو، لاڑکانہ، خان پور، خیرپور 44، رحیم یار خان، تربت، شہید بینظیر آباد، مٹھی ڈی جی خان، بہاولپور، بہاولنگر میں 43 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج آگ برسانے لگا جب کہ آج (بدھ کو) پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جب کہ شہر میں آئندہ ایک ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب ساٹھ فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسری جانب آلودگی کے لحاظ سے لاہور اب بھی دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ لاہور شہر میں سموگ کی اوسط شرح 182 ریکارڈ کی گئی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق شہر میں ان دنوں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے، اس لیے شہری محتاط رہیں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔

منگل (رات): اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہا۔
بدھ کے روز: اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔

متعلقہ خبریں