اہم خبریں

کیا سیف علی خان نے کرینہ کا ٹیٹو بازو سے ہٹا دیا؟مداحوں میں تشویش کی لہر

ممبئی (نیوز ڈیسک )سیف علی خان کی ایک نئی تصویر نے ان کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ خان کےبائیں ہاتھ پر بیوی کرینہ کے نام کے ٹیٹو کی جگہ ٹیٹو کا نیا ڈیزائن نظر آرہا ہے ۔
مزید پڑھیں: ستارروں کی روشنی میں آج بروزبدھ،15 مئی 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار کو 13 مئی کو ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا جس نے فوری طور پر ان کے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔ اس تصویر نے ان کے پیروکاروں میں تشویش اور قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔

غور طلب ہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور 2008 میں فلم ’ٹشن‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے، جس کے بعد سیف کو کرینہ سے پیار ہوگیا تھا اور انہیں پرپوز کیا۔آخرکار وہ 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور ایک ساتھ ایک نئے سفر کا آغاز کیا۔سیف نے کرینہ کے لیے اپنی محبت کے اشارے کے طور پر اپنے ہاتھ پر کرینہ کے نام کا ٹیٹو بنا رکھا تھا۔

تاہم اب وائرل ہونے والی تصویر میں پچھلے ٹیٹو کی جگہ ایک نیا ڈیزائن دکھایا گیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے فوری طور پر نشاندہی کی کہ کرینہ کا نام تصویر میں چھپا ہوا معلوم ہوتا ہے۔

تاہم، ایک سوشل میڈیا صارف نے قیاس کیا کہ یہ کسی فلمی پروجیکٹ کے لیے بھی ہو سکتا ہے۔سیف علی خان کے نئے ٹیٹو کے ڈیزائن کی وجہ ان کے مداحوں میں تجسس کا موضوع بنی ہوئی ہے اور وہ خود اداکار کی جانب سے مزید معلومات کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں