اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزیر آعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کےمعاملے پر کل تمام اتحادیوں سمیت ہم سب اکٹھے ہوئے۔ آزاد کشمیر میں احتجاجی تحریک شروع ہو ئی تھی ان کےمطالبات ہم نے سنے۔ ہماری اجتماعی کاوشوں کےنتیجے میں بہترنتائج سامنےآئے۔ وفاقی حکومت نےآزاد کشمیر کے بہن بھائیوں کیلئے 23ارب روپے کی امدادی رقم کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں :نادرا کا زبردست اقدام ، اب شہری ڈاکخانوں سے شناختی کارڈ حاصل کرسکیں گے
احتجاج کے دوران ایک سپاہی شہید اورکئی زخمی ہوئے۔ مل بیٹھ کر معاملات کو حل کرنے کی کوشش کی جائے۔ ہماری اجتماعی کاوشوں کے نتیجے میں آج احتجاجی تحریک ختم ہو گئی۔
وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت کی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کا جو ضیاع ہو ااس پر افسوس ہوا۔ تحریک کی آڑمیں امن وامان کوخراب کرنےکی کوشش کی گئی۔
آزاد کشمیر حکومت نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔
مزید پڑھیں :مختلف جرائم میں ملوث66 ملزمان کو گرفتارکیا، ایف آئی اے انٹرپول کی 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری