اسلام آباد (زبیر قصوری) حکومت کی طرف سے نان فائلرز صارفین کے 50 لاکھ سے زائد موبائل فون کنکشن بند کرنے کے حوالے سے چینی موبائل فون کمپنیز زونگ نے عدالت سے 27 مئی تک حکم امتنائی حاصل کر لیا ہے .اس حوالے سے اسلام اباد ہائی کورٹ نے اپنا ارڈر جاری کر دیا ہے ارڈر جاری کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور ٹیلی کام اتھارٹی پی ٹی اے کو نوٹس جاری کر دیا ہے
واضح رہے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی اور ایف بی ار نے موبائل فون کمپنیوں کو گزشتہ روز 15 ہزار سے زائد موبائل فون کنکشن بند کرنے کا حکم دیا تھا اور یہ موبائل فون کنیکشن مرحلہ وار 50 لاکھ تک بند ہونے تھے جس پر موبائل فون اپریٹر وزارت ائی تھی ٹیلی کام سمیت پی ٹی اے اور ایف بی ار میں متعدد بار میٹنگ کر چکے تھے تاہم میٹنگ میں کام ہونے کے بعد ایف بی ار انتظامیہ نے موبائل فون کنیکشن بند کرنے کا ٹیلی کم اپریٹرز کو حکم دیا تھا.
گزشتہ ہفتوں میں حکومت کی جانب سے نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنےکے احکامات جاری کئے گئے تھے جس کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے 35 سو نان فائلرز کی سمیں بلاک کردی تھی جس کےخلاف موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی گئی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کے کیس کی سماعت ، وفاقی حکومت کو نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے روک دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے منگل کو ٹیلی کام آپریٹر کی جانب سے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے سے روک دیا۔
حکومت کے پاس توڑ پھوڑ کے کوئی ثبوت نہیں، 8 ماہ بے گناہ جیل کاٹی ، خدیجہ شاہ
چیف جسٹس عامر فاروق نے نجی موبائل کمپنی کی درخواست پر 27 مئی تک حکم امتناع جاری کردیا۔نجی موبائل فون کمپنی کے وکیل سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ قانون میں کی گئی ترمیم آئین کے آرٹیکل 18 میں کاروبار کی آزادی کے بنیادی حق کے منافی ہے
آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق سے متصادم کوئی قانون سازی نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہا کہ حکومت قانون میں ترمیم سے لوگوں کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کا اختیار نہیں حاصل کر سکتی، موبائل فون کمپنیوں کی 5لاکھ سے زائد سمز بلاک ہونے کی صورت میں سالانہ 100 کروڑ روپے کا نقصان ہو گا۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت آج بھی 239900 پر برقرار