اہم خبریں

حکومت کے پاس توڑ پھوڑ کے کوئی ثبوت نہیں، 8 ماہ بے گناہ جیل کاٹی ، خدیجہ شاہ

لاہور ہائیکورٹ(نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد معروف ایکٹویسٹ خدیجہ شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ اگر ان مقدمات میں ان کے پاس کوئی ثبوت ہوتے تو اب تک سامنے آچکے ہوتے.

خدیجہ شاہ کا کہنا تھا کہ میری ضمانت اسی وجہ سے ہوئی کہ کوئی ثبوت نہیں پراسیکیوشن کے پاس کوئی ثبوت ہوتا تو وہ سامنے لاتے آج تک میری کوئی ویڈیو یا تصویر نہیں دکھائی یہاں تک یہ نہیں دکھایا جاسکا کہ میں جناح ہاؤس میں داخل ہوئی۔ جناح ہاؤس کی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے میری کسی قسم کی کوئی تصویر یا ویڈیو موجود نہیں ۔
حکومت سے مقتولین کا قصاص دینے کا مطالبہ،عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان
میں پر امن احتجاج کررہی تھی ۔ جناح ہاؤس یا کسی کے گھر میں نہیں گئی۔ ہزاروں لوگوں کے ساتھ میں بھی احتجاج کررہی تھی ۔آٹھ مہینے جیل میں رہی ہوں تو میں کھڑی ہی ہوں ۔ضمانت میرا بنیادی حق تھا جو مجھے ملا ۔کسی بھی شواہد کے بغیر میں نے آٹھ مہینے جیل کاٹی۔عمران خان کی حمایت سےکسی صورت پیچھے نہیں‌ہٹوں گی .نہ ہی کوئی پریس کانفرنس کرنے کا کوئی ارادہ ہے

متعلقہ خبریں