راولپنڈی( اے بی این نیوز ) بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت نے پارٹی کیلئے زبردست کام کیا۔ سیاسی جماعت میں دائرے کے اندر رہ کر کام کرنا ہوتا ہے۔ شیر افضل مروت کو کئی مرتبہ سمجھایا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرے۔ شیر افضل مروت ہر دوسرے دن کسی نہ کسی پارٹی لیڈر پر چڑھائی کر دیتا تھا۔ شیر افضل کو سمجھایا کہ جنگ باہر والوں سے ہوتی ہے پارٹی میں لڑائی نہیں ہوتی ۔ وہ اڈیالہ جیل میں شیر افضل کے مروت کےبارے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی وفد کے دورہ کے موقع پر شیر افضل مروت نے متنازعہ بیان دیا۔ محمد بن سلمان
مزید پڑھیں :آزاد کشمیر میں حالات بدستور کشیدہ ،شیلنگ،فائرنگ، تین افراد زخمی
نے میرے کہنے پر دو مرتبہ او آئی سی کانفرنس کرائی۔ شیر افضل مروت نے پارٹی کیلئے بہت کام کیا لیکن انکو پارٹی پالیسی کی بار بار خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے۔ شیر افضل مروت اب بھی پارٹی پالیسی کے مطابق چلے تو کوئی ایشو نہیں ۔ شیر افضل مروت کو نوٹس جاری کیا ہے جواب دینگے تو ٹھیک ہے۔ کوئی پارٹی ڈسپلن میں رہے تو ٹھیک خلاف ورزی کرے تو پورس کا ہاتھی بن جاتا ہے۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں آج اظہار رائے کی آزادی بہت کم ہے۔ عمر ایوب