اہم خبریں

گندم کرپشن تاریخی سکینڈل کی تحقیقات بند، انکوائری سرد خانے کی نذر

اسلام آبا د ( اے بی این نیوز   )گندم کرپشن تاریخی سکینڈل کی تحقیقات بند، محکمانہ انکوائری بھی سرد خانے کی نذر،نیب لاہور کی2016سے2018تک رمضان پیکیج میں کروڑوں روپے کرپشن کی تحقیقات محکمہ اینٹی کرپشن سے کرانے کی سفارش،ذرائع کے مطابق رمضان پیکیج کرپشن میں محکمہ خوراک کے افسران کے علاوہ کئی سیاستدانوں کے نام بھی شامل ہیں،محکمانہ انکوائری میں کئی افسران معطل بھی ہوئے لیکن نیب نے تحقیقات بند کردیںگندم کی طلب،رسد اور خریداری میں غفلت برتنے پر پاسکو کے ایم ڈی اور جی ایم پروکیورمنٹ معطل،پاسکوکو4لاکھ ٹن اضافی گندم کی شفاف خریداری ، کسان کے معاشی تحفظ کیلئے اجناس کی انشورنس

مزید پڑھیں :پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ نیا قرض پروگرام معاہدہ پر دستخط کیلئے تیار

یقینی بنانے کی ہدایت،اجلاس میں سوال کیا گندم کی خریداری کیلئے موبائل ایپلی کیشن تیار کیوں نہیں کرائی گئی؟شہبازشریف نے کہا کہ کسان کا نقصان کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا،غذائی تحفظ یقینی بنانے کے حوالے سے ہرممکن کوشش کررہے ہیں،ادھر دوسری جانب خانیوال پاسکو میں کرپشن پر کسان بپھر گئے ،،پاسکو سنٹر محسن وال کے سامنے احتجاج ، جی ٹی روڈ بلاک ،، پاسکو سنٹر پر کسانوں کی بجائے مڈل مین کو بوریاں فروخت کی جا رہی ہیں ،، ہماری گندم کھلے آسمان تلے پڑی ہے ،،کسانوں کی دہائی ،، پرائیویٹ سیکٹر اور پاسکو میں گندم میں کے ریٹ میں 1000 روپے سے زیادہ کا فرق آگیا ،،کسانوں کا باردانہ ملنے اور منصفانہ تقسیم تک روڈ بلاک رکھنے کا اعلان۔

مزید پڑھیں :وزیراعظم شہبازشریف کی آزادکشمیر کیلئے23 ارب روپے فراہم کرنے کی منظوری

متعلقہ خبریں