اہم خبریں

حکومت کاحساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز اشاعت کا نوٹس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز اشاعت کا نوٹس لے لیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خفیہ دستاویزات کی کھلے عام نمائش کا سخت نوٹس لیتے ہوئے حکومت نے خفیہ معلومات اور دستاویزات افشا کرنے والوں کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: گندم کرپشن تاریخی سکینڈل کی تحقیقات بند، کا،نیب نے تحقیقات بند کرنیکی منظوری دیدی
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایسی معلومات کے پھیلاؤ سے پاکستان کے سٹریٹجک اور اقتصادی مفادات کو نقصان پہنچ سکتا ہے، دوست اور برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت نے ان تمام افراد کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ 2023 کے تحت مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا: “خفیہ معلومات یا دستاویزات کو افشا کرنے یا پھیلانے میں براہ راست یا بالواسطہ طور پر ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جس کی سزا دو سال قید اور جرمانہ ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں