اہم خبریں

پاکستان میں گرمی بڑھے گی،محکمہ موسمیات کی وارننگ جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مئی میں گرمی کی لہر کے باعث پاکستان بھر میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔
مزید پڑھیں: مٹیاری،قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم ،5جاں بحق،15زخمی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اپریل اور مئی میں ہونے والی بارشوں کے باعث گرمی کی شدت میں ابھی اضافہ نہیں ہوا تاہم آنے والے دن شدید گرم رہنے والے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل مہر صاحبزادہ خان نے کہا کہ اس سال پاکستان میں معمول سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی جائیں گی جس سے سندھ اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب سے درجہ حرارت بڑھنا شروع ہو جائے گا جس سے جنوبی پنجاب کے علاقے بھی ہیٹ ویو کی زد میں ہوں گے۔ماہرین موسمیات نے گرمی کی لہر سے بچنے کے لیے شہریوں کو سر ڈھانپنے اور وافر پانی پینے کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں