اہم خبریں

بھٹو ریفرنس کا فیصلہ شہید محترمہ کی 30سالہ جدوجہد کا نتیجہ ہے ،بلاول

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھٹو ریفرنس کا فیصلہ پی پی کا رکنوں کی طویل جدوجہد کا نتیجہ ہے ،بھٹو ریفرنس کا فیصلہ شہید محترمہ کی 30سالہ جدوجہد کا نتیجہ ہے ،سپریم کورٹ یہ بات مانتی ہے کہ شہید بھٹو کے ساتھ ناانصافی ہوئی،عدالت مانتی ہے ذوالفقار علی بھٹو کا ٹرائل فیئر نہیں تھا،عدالت مانتی ہے کہ اس سے غلطی ہو سکتی ہے تو پھر ہمیں جوڈیشل ریفارم لانا چاہیے،

مزید پڑھیں :پنجاب میں ٹیٹنس کے ٹیکوں کی قلت،وزیر صحت کا نوٹس

عدالت خودریفارم لاسکتی ہے لیکن سب سے بڑی ذمے داری پارلیمان کی ہے،چارٹر آف ڈیموکریسی کے عدالتی ریفارم پر عمل درآمد نہیں کیا،اگر عدالتی ریفارم نہیں کرتے تو ہم اپنے فرائض ادا نہیں کرتے،عوام کو یقین ہونا چاہیے کہ اب دوبارہ کوئی عدالتی قتل نہیں ہوگا،،پیپلزپارٹی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ نظام میں جمہوری بہتری لے کر آئیں،سیاست سیاست نہیں رہی بلکہ ذاتی دشمنی میں تبدیل کی گئی،

مزید پڑھیں :آزاد کشمیر کی سیاست میں بھونچال،حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے،مذاکرات کا آغاز

پاکستان کی سیاست میں اختلاف رائے کے احترام کی گنجائش نہیں رہی ہے،1973کا آئین اور18ویں ترمیم مشاورت سے لائے،جب بات کرنے پر ہی تیار نہیں ہوں گے تو پارلیمان سے مسئلے کا حل نکلنے کی امید نہیں،صدر زرداری نے پارلیمان سے ابتدائی تقریر کی تو مفاہمت کا پیغام بھیجا،ایسے سیاستدان جو اپنی ذات سے آگے نہیں دیکھتے انہوں نے جواب میں شور شرابا کیا،عوام کی بہتری کیلئے جدوجہد جاری رہے گی،پیپلزپارٹی کے 10نکاتی منشور پر بہت تنقید ہوئی

،الیکشن کے بعد تمام حکومتوں نے پیپلزپارٹی کے 10نکاتی منشور کو اپنا یا ہے،عوامی مسائل اولین ترجیح ہے،تمام سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں ایک سیاسی جماعت کے پاس منشور تھا،سیاسی جماعتیں بات چیت پر تیار نہ ہوں گی تو اتنے بڑے مسئلے کے حل کی امید نہیں،کارکنوں کی طویل جدوجہد سے سپریم کورٹ نے قائد عوام کی قتل کو جوڈیشل مرڈر قرار دیا،

مزید پڑھیں :جمہوری عمل سے ملک میں حکومتیں قائم ہونگی تو ملک آگے بڑھے گا، حافظ نعیم الرحمان

سپریم کورٹ کا فیصلہ کارکنوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے،سپریم کورٹ نے تسلیم کیا کہ قائد عوام کے ساتھ نااںصافی ہوئی،تاریخی فیصلے کے بعد پیپلزپارٹی ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کو یقینی بنائے گی،نہیں چاہتے کہ مستقبل میں کسی کے ساتھ ذوالفقار علی بھٹو جیسے ناانصافی ہو،ملک سے نفرت اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ کرنا اولین ترجیح ہے،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ انتقامی سیاست کی مخالفت کی،

مزید پڑھیں :آزادکشمیر ،حالات تشویشناک ہیں ، راجہ فاروق حیدر ، ایسے واقعات افسوس ناک ہیں، عبدالقیوم نیاز ی

معاشی بحران سمیت پاکستان بڑے مسائل کا شکار ہے،سیاسی استحکام کے باجود ملک میں مسائل کا حل ممکن نہیں،آج سیاستدان ملک میں ایک دوسرے سے بات کرنے کوتیار نہیں،مسائل کے حل کیلئے سیاستدانوں کو ساتھ بیٹھنا ہوگا،مل کر ملک کی مسائل کا حل نکالیں گے،الیکشن میں ایک سیاسی جماعت کے ساتھ منشور تھا ،منشور اور نظریے کے ہوتے ہوئے کوئی آپ کو شکست نہیں دے سکتا،پیپلزپارٹی نے الیکشن کمپین میں 300یونٹ فری بجلی دینے کا وعدہ کیا تھا،الیکشن کمپین میں ہم نے کسان کارڈ کا وعدہ کیا تھا،وزیراعظم نے کسانوں کو کسان کارڈ دینے کی منظوری کا عندیہ دیا ہے،چاروصوبوں میں کسان کارڈ منصوبے پر عمل ہوتا تو آج کسان احتجاج کرنے پر مجبور نہ ہوتے۔

مزید پڑھیں :وزیراعلیٰ پنجاب موٹرسائیکل اسکیم کی قرعہ اندازی،جیتنے والے خوش نصیبوں کا اعلان

متعلقہ خبریں