اہم خبریں

نان فائلرز کی ہزاروں سمز بلاک،مزید کارروائی کیلئے تیاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ٹیلی کام آپریٹرز نے 5 ہزار کے قریب نان فائلرز کوخبردار کرتے ہوئے پیغامات بھیجوادئیے ۔ ذرائع کے مطابق ساڑھے تین ہزار نان فائلرز کی سمز بلاک کردی گئیں۔
مزید پڑھیں: ریلوے جنرل سٹور سے 4 ملازمین ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا تانبا چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے
ذرائع کے مطابق ٹیلی کام آپریٹرز نے ایف بی آر کو بلاک کی جانے والی ساڑھے تین ہزار سمز کی تفصیلات بھی پیش کردیں۔ ایف بی آر نے سمز بلاک کرنے کیلئے مزید پانچ ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا بھیجوادیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلئے پیر کو تیسرا بیچ بھی بھجوایا جائے گا۔ٹیلی کام کمپنیوں کو روزانہ پانچ پانچ ہزار نان فائلرز کا بیچ بھجوادیا جائیگا،آٹو میٹڈ سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے مینوئل طریقے سے سمز بلاک کی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں