لاہور (نیوز ڈیسک )اتوار کے روز لاہور کے علاقے ڈیفنس میں چور ایک شہری کے گھر سے5 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا اور نقدی چوری کر کے لے گئے۔پولیس کے مطابق چور کھڑکی توڑ کر گھر میں داخل ہوئے۔
مزید پڑھیں: شاہراہ کاغان پر لینڈ سلائیڈنگ، سیاح اور مقامی افراد پھنس گئے
تاہم پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چوری کی ایک اور واردات لاہور کے علاقے ڈیفنس میں چوروں نے 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا چوری کر لیا۔
چور گھر سے چوڑیاں، ہار، کانٹے، مالاسیٹ، بینڈ، ہیروں کے سیٹ، انگوٹھیاں اور دیگر سامان لے گئے۔ڈیفنس بی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔پولیس نے بتایا کہ گھر میں چوری کے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔