نیویارک(نیوزڈیسک)میٹا کی ملکیت ایپ واٹس ایپ انتظامیہ ایک نئے فیچر پر کام کر رہی ہے جس سےصارفین کسی کی بھی پروفائل پکچرز کے اسکرین شاٹس نہیں لے سکیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ پر پروفائل پکچر کا سکرین شارٹ لینے والے صارفین کو اسکرین پر ایک پیغام سامنے آئیگا جس میں صارفین کو مطلع کیا جائے گا کہ پروفائل فوٹوز کے اسکرین شاٹس لینے کو بلاک کردیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:نوجوان کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا،ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہیں،رانا مشہود
رپورٹ کے مطابق نئی پابندی سے صارفین کی پرائیویسی میں مزید اضافہ ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق اگرچہ لوگ دوسرے کیمرے سے تصویر لے سکتے ہیں لیکن ایپ کے اندر اسکرین شاٹ فیچر کو بلاک کرنے سے پروفائل فوٹوز کی غیر مجاز شیئرنگ یقینی طور پر کم ہو جائے گی۔