اہم خبریں

نئے دور کا نیا ڈیجیٹل پنجاب، سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کیلیے ایم او یو پر دستخط ،پائلٹ پراجیکٹ شروع ہو گیا

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے اسکولوں میں سیٹیلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کا آغاز کردیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن میں پائلٹ سٹیلائٹ انٹرنیٹ پراجیکٹ کا افتتاح کیا ، اس موقع پر شیخ احمد دلموک المکتوم کی سربراہی میں یو ای اے کا وفد بھی ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن میں موجود تھا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازنے ڈی پی ایس ڈیجیٹل لیب میں طالبات کے ساتھ گفتگو بھی کی۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سے متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ احمد دلموک المکتوم کی ملاقات ہوئی جس میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی اور ڈیجیٹلائزیشن کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدپڑھیں:مری،سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرگئی، خواتین و بچوں سمیت 7 زخمی

وفد نے سکولوں میں سیٹیلائٹ سے ڈائریکٹ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنےکے پروگرام پر بریفنگ دی جس کے دوران بتایا گیا کہ سکولز سیٹلائٹ انٹرنیٹ کا منصوبہ محروم علاقوں کے عوام کی ڈیجیٹل رسائی کیلئے ہے، پہلے فیز میں ملک بھر کے پانچ ہزار اسکولوں کو سٹیلائٹ انٹرنیٹ فراہم کررہے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا پنجاب نئے ڈیجیٹل دور میں داخل ہو رہا ہے، سیٹیلائٹ انٹرنیٹ سے دوردراز دیہی اور شہری علاقوں کے طلبا کوآسانی ہوگی، حکومت پنجاب طلبہ کو لیپ ٹاپ بھی دے گی اور سٹیلائٹ انٹرنیٹ بھی دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں