اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین یوتھ لون سکیم رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا،ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہیں.
تفصیلات کے مطابق اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میچ کے بعد ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی کارکردگی قابل تحسین ہے.
مزیدپڑھیں:پنجاب میں نان کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا، عظمیٰ بخاری
انہوںنے جاپان کو فتح کی مبارکبادبھی دی .
رانا مشہود نے کہاکہ ہمارے نوجوان ہمارا فخر ہیں. ہاکی ٹیم کا پر تپاک استقبال کیا جائے گا،کھلاڑیوں اور کھیل کو ہمار ی مکمل سپورٹ حاصل ہیں .
رانا مشہود احمد خان نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کا شکر گزار ہوں،ان کے ہوتے ہوئے ہاکی ٹیم میرٹ پر سیلکٹ ہوئی، ملک کا نام روشن کیا،