لندن(نیوزڈیسک)انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
جیمز اینڈرسن ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 10 جولائی سے لارڈز میں شروع ہوگا جو اینڈرسن کے کیریئر کا آخری بین الاقوامی میچ ہوگا۔
مزیدپڑھیں:سپریم کورٹ،فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری
علم میں رہے کہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹیں لینے والے واحد فاسٹ بولر ہیں، انہوں نے اس سنگ میل تک پہنچنے کےلیے 187 ٹیسٹ میچز کا سہارا لیا۔
خیال رہے کہ اینڈرسن بھارت کے سچن ٹنڈولکر (200 میچز) کے بعد کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔
علاوہ ازیں جیمز اینڈرسن 194 ون ڈے میچز میں 269 وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں جبکہ 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے جن میں 18 وکٹیں لیں۔