کراچی(نیوزڈیسک)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے صوبے بھر میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس دہندگان کے خلاف ایک جامع مہم شروع کردی گئی.
ایکسائز حکام نے صوبے بھر میں ٹیکس ادائگی نہ کرنے والی گاڑیوں کی جانچ شروع کر دی.
ٹیکس نظام ایزی پیسہ اور دیگر آن لائن ٹرانزکشنز سے منسلک ہونے کی سہولت سے متعدد شہریوں نے بروقت ٹیکس کی ادائگی کی.
اس موقع پر ایک بیان میں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شرجیل میمن غیر رجسٹرڈ گاڑیاں موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کے سیکشن 115 کے تحت ضبط کی جائیں گی.غیر رجسٹرڈ گاڑیاں سڑکوں پر لانا غیر قانونی اور ٹیکس کی عدم ادائگی جرم ہے.
انہوںنے کہاکہ مہم کا مقصد قوانین کا موثر نفاذ ہے، شہری ٹیکس قوانین کی تعمیل کریں،رجسٹریشن یا ٹیکسیشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی فریم ورک کے مطابق جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا،
صوبائی وزیرنے کہاکہ شہری گاڑیوں کے ٹیکس کی فوری ادائیگی کریں اور بغیر کسی تاخیر کے گاڑیوں کی رجسٹریشن کی تجدید کا عمل مکمل کریں،
عوام مہم کے دوران حکومت کے ساتھ تعاون کریں تاکہ کسی قسم کی تکلیف سے بچا جا سکے، شرجیل انعام میمن
۔