اہم خبریں

سرکاری اسکول کی 108 سالہ پرانی عمارت کا پنکھا ٹیچرکے سرپرآگرا

پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چغل پورہ میں کلاس روم میں پنکھا گر گیا۔ پنکھا گرنے سے طالبات میں خوف وہراس پھیل گیا۔
مزید پڑھیں: آئی کیوب کی کامیابی کے بعد پاکستان ایک اور سیٹلائٹ لانچ کریگا
سکول ذرائع کے مطابق پنکھا تیسری جماعت میںپرھانے والی استانی کے سرپر گرا، جس سے ٹیچر کے سر پر چوٹ آئی اور کان بھی شدید زخمی ہوا۔ ذرائع کے مطابق سکول کی عمارت 1916 میں بنائی گئی تھی، جس کی دیواریں گرنے کے قریب معلوم ہوتی ہیں۔

ایس ڈی ای او سرکل چغل پورہ پشاور شمیم اختر کا کہنا ہے کہ ٹیچر کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔محکمہ کو واقعے سے آگاہ کردیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سکول کی عمارت خستہ حال ہے۔ رینویشن کے لئے سمری بھیج دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں