اہم خبریں

آئی کیوب کی کامیابی کے بعد پاکستان ایک اور سیٹلائٹ لانچ کریگا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )آئی کیوب قمر کی کامیاب لانچنگ کے بعد پاکستان نے ایک اور سیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیا سیٹلائٹ MM-1 30 مئی کو خلا میں بھیجا جائے گا جو جدید مواصلاتی نظام کی ترقی کی قیادت کرے گا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے غیر ذمہ دارانہ بیان دینے پرشیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
یہ نیا سیٹلائٹ ٹیلی کام سیکٹر کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 5G اور انٹرنیٹ کی بہتر دستیابی کو بھی یقینی بنائے گا۔اس سیٹلائٹ کو سپارکو اور نیشنل اسپیس ایجنسی کے ذریعے خلا میں بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن ‘آئی کیوب قمر’ نے چاند کے مدار سے پہلی تصویر کامیابی سے بھیجی تھی، آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد تین چکر لگائے تھے۔iCube قمر کے کنٹرولرز، سب سسٹمز اور پروٹوکولز کی مدار میں ٹیسٹنگ جاری ہے۔

سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ترجمان نے کہا کہ یہ مشن چاند کے مدار میں پہنچنے کے بعد پانچ سے چھ دن تک تجرباتی مرحلے میں رہے گا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ iCube قمر کو چینی مشن Cheng6 کے ساتھ 3 مئی کو ہینن اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا گیا تھا۔ پاکستان کا سیٹلائٹ مشن تین سے چھ ماہ تک چاند کے گرد چکر لگائے گا۔

متعلقہ خبریں