اہم خبریں

پی ٹی آئی نے غیر ذمہ دارانہ بیان دینے پرشیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ہفتہ کو اپنے رہنما اور رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے شیر افضل مروت کو غیر ذمہ دارانہ بیان دینے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔عمر ایوب نے کہا کہ ایسے بیانات سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔
مزید پڑھیں: ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی سمز آج سے بلاک کر دی جائیں گی
پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دینے کا واضح حکم دیا ہے۔شوکاز نوٹس کے مطابق شیر افضل مروت کا کردار پارٹی اور اس کے اراکین کے لیے شرمندگی کا باعث بنا، جس کی وجہ سے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔پی ٹی آئی نے مروت سے تین دن میں وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا کہ مقررہ وقت میں تسلی بخش جواب نہ دینے پر پارٹی ڈسپلن کے تحت مزید کارروائی کی جائے گی۔


خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے شیر افضل نے امریکا اور سعودی عرب دونوں پر پی ٹی آئی حکومت گرانے کی سازش کا الزام لگایا تھا۔پی ٹی آئی نے عوامی طور پر ان کے ریمارکس سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا تاہم شیر افضل مروت نے کہا کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے اور وہ اس پر قائم ہیں۔

چند روز قبل راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمر ایوب اور شبلی فراز نے انہیں تحریک انصاف کے بانی سے ملنے نہیں دیا۔افضل نے مزید کہا کہ جیل حکام ملاقاتوں میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں، اوپر والے بھی رکاوٹ ڈال سکتے ہیں۔ ’میں پی ٹی آئی کے بانی اور آزادی کے لیے نکلا ہوں‘۔شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ وہ جس ایجنڈے کے لیے نکلے تھے وہ ختم ہو گیا ہے۔ عمران خان کو ہر معاملے پر گمراہ کیا گیا، اب وہ قیادت کریں میں ان کی پیروی کروں گا۔

متعلقہ خبریں