اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے کہا ہے کہ ہم چاہتےہیں9مئی واقعات کی تحقیقات ہونی چاہیے،ملک میں آئین وقانون کانفاذضروری ہے،ملک میں اس وقت جنگل کاراج ہے،
ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا،پنجاب پولیس ہمارے کارکنوں کوظلم کانشانہ بنارہی ہے،اسلام آبادپولیس نےکل بیرسٹرگوہرکوگرفتارکرنےکی کوشش کی،ڈی چوک پرجماعت اسلامی کےکارکنوں پرلاٹھی چارج کی مذمت کرتاہوں،9مئی کوہمارے16کارکنوں کوشہیدکیاگیا،ہمارے کارکنوں کوڈرایادھمکایاگیا اورگرفتاریاں کی گئیں،انہیں بانی پی ٹی آئی سے خوف ہے،الیکشن میں پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چرایا گیا،
مزید پڑھیں :موبائل فون سستے ہو گئے،جانئے نئی قیمتیں
ہماری جنگ آئین وقانون کی بالادستی کیلئے ہے،عوام نے8فروری کوووٹ کےذریعےاپنافیصلہ سنادیا،یہ جو کچھ کر سکتے تھے انہوں نے ہمارےساتھ کیا،ہمارے لوگوں کو آج پروگرام کی جگہ سے گرفتار کیا گیا،
پولیس گردی کی انتہا کردی گئی کوئی پوچھنےوالانہیں،کل ہمارے لوگوں کی گرفتاریاں کی گئیں پولیس گردی کی انتہاء رہی،مسلم لیگ ن کی وفاق و پنجاب کی حکومتیں فاشسٹ ہیں،9 مئی وہ دن تھا جس دن پی ٹی آئی کے 15 لوگوں کو شہید کیا گیا،عمر ایوب کی جانب سے 15 شہید کارکنان کے نام پڑھ کر سنائے،دوسری طرف سے کوئی شخص زخمی تک نہ ہوا ہمارے سینکڑوں لوگ زخمی ہوئے،لوگوں کو ڈرائے دھمکایا گیا کہ ایف
مزید پڑھیں :لاہور ہائی کورٹ نے طلبا ءکو الیکٹرک بائیک فراہم کرنے سے روک دیا
آئی آر کی درخواست دی تو اچھا نہ ہوگا،جس ملک میں آئین و قانون نہ ہو وہاں سرمایہ کاری ممکن نہیں ،میں نے بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کی،بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا کہ جدوجہد جاری رکھی جائے،
انشاءاللہ فتح حق و سچ کی ہوگی،فاشسٹ حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گی،ہم نے ملاقات میں امریکی سفیر کو کہا کہ ہم پاکستان میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں،آصف علی زرداری صدر مملکت کے علاوہ پیپلز پارٹی کا بھی اہم عہدہ رکھتے ہیں،بانی پی ٹی آئی پر جتنے بھی کیسز ہیں یہ سارے جھوٹے ہیں۔
مزید پڑھیں :لاہور،دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بند کرنے کا فیصلہ