اہم خبریں

عامر لیاقت ویڈیوز لیک کیس ، دانیہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی(نیوز ڈیسک )آنجہانی پاکستانی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی ویڈیوز لیک کرنے کے کیس میں سابق اہلیہ دانیہ شاہ اور ویب چینل کے میزبان اور یوٹیوب یاسر شامی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: بجلی کے بلوں میں فیول کی قیمت، سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کیس سماعت کے لیے مقرر
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں عامر لیاقت کی وائرل ویڈیوز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملزمان دانیہ شاہ اور یوٹیوبر یاسر شامی بھی وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عدالت میں پیش ہوئے۔ملزم یاسر شامی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سیشن عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کر لی ہے جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 مئی تک ملتوی کر دی جبکہ ملزمہ دانیہ شاہ ضمانت پر رہیں۔

عامر کی سابق پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’میں اتنی آسانی سے پیچھے ہٹنے والی نہیں، عامر لیاقت کو انصاف دلاتی رہوں گی‘۔انہوں نے کہا کہ دانیہ عامر لیاقت کی بیوہ نہیں ہیں، انہیں معزول کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مرحوم عامر لیاقت کی بیٹی کی شکایت پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

متعلقہ خبریں