اہم خبریں

لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی

لاہور(نیوز ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کے سکیورٹی آفیسر نے وکلا کی گاڑیوں کے عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ کسی وکیل کی گاڑی لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں کھڑی نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: بھارتی پیاز کی درآمد سے قیمت میں 50 فیصد کمی،100 روپے کلو فروخت ہونے لگا
پولیس نے کسی بھی صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہائی کورٹ کے باہر جی پی او چوک پر واٹر کینن تعینات کر دی۔دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق کی عدالت کے باہر قتل کیس کے سلسلے میں پیشی کے لیے آنے والے فریقین میں بحث ہوئی، پولیس نے 2 افراد کو حراست میں لے کر سیکیورٹی روم میں منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وکلا برادری نے سول کورٹ منتقل کرنے کے خلاف احتجاج کیا تھا اور وکلا کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کیے گئے تھے اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا تھا۔ پولیس نے مشتعل وکلاء کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا اور متعدد وکلاء کو حراست میں لے لیا گیا۔

متعلقہ خبریں