اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا رجحان بڑھنے لگا،3 سال میں موبائل بینکنگ اکاؤنٹس میں 148 فیصد اضافہ ہوا،
پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق موبائل بینکنگ اکاؤنٹس کی تعداد 8 کروڑ 85 لاکھ ہوگئی،پاکستانیوں نے سال 2021-22 میں 10 اعشاریہ 6 ٹریلین کی آن لائن ٹرانزیکشنز کیں،سال 2021-22 میں آن لائن بینکنگ میں 32 فیصد اضافہ ہوا ہے،پاکستان میں ای کامرس ریٹیلرز کی تعداد میں 76 فیصد اضافہ ہوا،ای کامرس ریٹیلرز کی تعداد 4 ہزار 445 ہوگئی، رپورٹ کے مطابق تین سالوں میں ایپ بیس موبائل بینکنگ لین دین میں 9 کروڑ اضافہ ہوا،پاکستان میں 93 فیصد گھرانوں کے پاس ذاتی موبائل ہے۔
