اہم خبریں

اب گھر بیٹھے گاڑی ٹرانسفر اور رجسٹریشن کرائیں،جا نئے طریقہ کار

اسلام آباد( اے بی این نیوز   ) محکمہ ایکسائز کی جانب سے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا گیا اس احسن اقدام کو عوام نے بہت سراہا ہے،اس نئے اقدام کے تحت اب آپ گھر بیٹھے بیٹھے اپنی گاڑی ٹرانسفر کرا سکتے ہیں،ساتھ ساتھ رجسٹریشن بھی گھر بیٹھے ہی ہو سکتی ہے،ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم نے بتایا کہ عوام کو اس سلسلے میں بہت مشکلات درپیش تھیں

مزید پڑھیں :عمران خان نے شیر افضل مروت سے ملاقات کیوں نہ کی،وجہ سامنے آگئی

ان کو مد نظر رکھتے ہو ئے یہ اقدام اٹھا یا گیا ہے اب شہری گھر بیٹھے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کا عمل بھی شروع کر دیا گیا۔ شہری ہیلپ لائن نمبر 051-111-383-383 کے زریعے گھر بیٹھے گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کا عمل کرا سکتے ہیں۔ اس عمل سے ایجنٹوں کے شکنجے سے بھی عوام اازادی حا صل کر سکیں گے،نیز رشوت بازاری کی بھی بیخ کنی ہو گی۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کے اپنے اتنے جھگڑے ہیں ، وہ کیا پی اے سی چلائیں گے، وزیر دفاع

متعلقہ خبریں