اہم خبریں

سابق صدر آزاد کشمیر جنرل ریٹائرڈسردار انور خان انتقال کرگئے

مظفر آباد ( نامہ نگار )سابق صدر آزاد کشمیر جنرل ریٹائرڈ سردارانور خان انتقال کرگئے،جنرل ریٹائرڈ انور سی ایم ایچ ہسپتال میں زیر علاج تھے،جنرل ریٹائرڈ انور 2001 سے 2006 تک آزاد کشمیر کے صدر رہے ،جنرل ریٹائرڈ انور کی تدفین کل ریس کورس قبرستان راولپنڈی میں کی جائے گی۔
یاد رہے کہ جنرل سردار انور جنرل پرویز مشرف کے انتہائی قریبی ساتھی تصور کئے جاتے تھے .سردار انور خان کا تعلق راولاکوٹ کے علاقے ٹائیں سے تھا.میجر جنرل سرداد محمد انور خان کی پیدائش 9 مئی 1945 کو پونچھ، آزاد جموں و کشمیر میں ہوئی مرحوم ایک فوجی اور سیاست دان تھے 25 اگست 2001 سے 23 اگست 2006 تک آزاد کشمیر صدر کے طور پر خدمات سر انجام دیں.

متعلقہ خبریں