اہم خبریں

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو گھر میں نظر بند کرنے کا حکم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیر کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی اسپتال منتقلی یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے الٰہی کو 15 روز میں نظر بند کرنے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں آج بروزپیر06 مئی 2024 سونے کی قیمت
تفصیلات کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر نے پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ان کی خواہش کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے وزارت داخلہ کو پرویز الٰہی کی نظر بندی کا طریقہ کار 15 روز میں مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔

خیال رہے کہ 2 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی اڈیالہ جیل سے لاہور منتقلی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔گزشتہ سماعت پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال کے میڈیکل بورڈ کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی صحت کا ازسرنو جائزہ لینے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ خبریں