اہم خبریں

آ ج06مئی بروزپیر 2024پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسم کیسا رہے گا ؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ ملک کے میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرات میں بتدریج اضافے کا امکان۔

مزید پڑھیں: ارجنٹائن فٹبال کا ورلڈ کپ جیتنے والے کوچ مینوٹی 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
ملک کے میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرات میں بتدریج اضافے کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔ تاہم دالبندین میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد ، موہنجوداڑو ، جیکب آباد 43، خیرپور،چھور، دادو، سکھر، پڈعیدن اورروہڑی میں 42ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

پیر کے روز: اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

منگل کے روز: اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

متعلقہ خبریں