اسلام آباد ( اے بی این نیوز )گندم سکینڈل ،10لاکھ ٹن درآمد کے نئے دستاویزی ثبوت منظر عام پر آگئے،دستاویز کے مطابق گندم درآمد کی پہلی سمری 27جولائی 2023کو ای سی سی کو بھیجی گئی ،سابق وزیرفوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ کی نگرانی میں سمری بھیجی گئی اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی نے 8اگست کو سمری کی منظوری ملتوی کردی وزارت فوڈ سیکیورٹی نے یکم ستمبر کو سمری دوبارہ نگران حکومت کو پیش کی،
مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کا بڑا سیا سی دھماکہ،9 مئی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
نگران وزیراعظم نے 6ستمبر کو سمری تبدیلیوں کے ساتھ ای سی سی کو بھیجنے کی منظوری دی نگران وزارت فوڈ سیکیورٹی نے 6ستمبر کو مشاورتی اجلاس بلایا،اجلاس کو بتایا گیا4جہاز 2لاکھ 14ہزار ٹن گندم لے کر کراچی پہنچ گئے،ان دنوں وزارت فوڈ سیکیورٹی کا قلمدان بھی انوارالحق کاکڑ کے پاس تھا،نجی شعبوں نے مزید 13لاکھ 40ہزار ٹن گندم درآمد کی مشروط پیشکش کی ۔
مزید پڑھیں : گندم درآمدتحقیقات کی ابتدائی تفصیلات،وزیر اعظم کو آگاہ کر دیا گیا