وانا( نیوز ڈیسک ) جنوبی وزیرستان میں ٹک ٹاک بنانے کیلئے نابینا شخص کو سیلابی پانی میں پھینک دیا گیا، واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے واقعہ کے ذمے داروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی وفاقی حکومت میں شامل ہونے کیلئے تیار، کتنی وزارتیں ملیں گی؟؟
ذہنی معذور اور نابینا شخص کو چند افراد نے ویڈیو بنانے کیلئے سیلابی ریلے کے پانی میں پھینک دیا ۔ اطلاقات ہیں کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص جنوبی وزیرستان زرمیلانہ کا رہائشی ہے ۔
ویڈیو وانا کے کسی گائوں میں بنائی گئی ،معذور اور نابینا شخص تو بچ گیا تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ڈی پی او جنوبی وزیرستان لوئر سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ نابینا شخص کو پانی میں پھینکنے والے افراد کو گرفتار کیا جائے۔ اس حوالے سی ڈی پی او جنوبی وزیرستان لوئر فرمان اللہ کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو جلد گرفتار کرلیں گے۔