ایپوہ(نیوزڈیسک)ملائشیا کے شہر ایپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ کپ کے پہلے روز پاکستان نے میزبان ٹیم ملائشیا کو ایک سنسنی خیز میچ میں 4 کے مقابلہ میں پانچ گول سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ملائشیا کے شہر ایپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ کپ کے پہلے روز پاکستان نے میزبان ٹیم ملائشیا کو ایک سنسنی خیز میچ میں 4 کے مقابلہ میں پانچ گول سے شکست دے دی۔
مزیدپڑھیں:میئر آف لندن کا انتخاب، صادق خان تیسری بار جیت گئے
پاکستان کے ڈریگ فلکر سفیان خان ایونٹ کے پہلے روز ہیٹ ٹرک سکور کرنے میں کامیاب رہے جبکہ زکریا حیات اور ابوبکر محمود نے ایک، ایک گول سکور کیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم کوریا کے خلاف کل 5 مئی بروز اتوار پاکستانی وقت کے مطابق 3:15 بجے دوپہر پول کا اپنا دوسرا میچ کھیلے گی۔