لندن(نیوزڈیسک)پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے صادق خان نے تیسری بار مئیر آف لندن کا انتخاب جیت لیا، لیبر پارٹی نے حتمی نتائج سے پہلے ہی اعلان کر دیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صادق خان 5 لاکھ 59 ہزار 141 ووٹ لیکر سب سے آگے ہیں جبکہ کنزرویٹو پارٹی کی امیدوار سوسن ہیل 3 لاکھ 85 ہزار 884 ووٹ لیکر پیچھے رہ گئیں، گرینچ اینڈ لیوشم بارو سے لیبر پارٹی کے صادق خان نے 83792 اور کنزرویٹو پارٹی کی امیدوار سوسن ہیل نے 36822 ووٹ حاصل کیے ۔
مزیدپڑھیں:صدر مملکت نے 3 صوبوں کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
میرٹن اینڈ وینڈزورتھ بارو سے صادق خان نے 84725 اور سوسن ہیل نے 50976 ووٹ حاصل کیے جبکہ ساوتھ ویسٹ لندن سے صادق خان نے77011 اور سوسن ہیل نے 68856ووٹ حاصل کیے۔
واضح رہے کہ صادق خان لندن کے پہلے مسلمان میئرکے طور 2016میں عالمی افق پر ابھرے ،وہ دوسری بار 2021میں اور اب تیسری بار مئیرلندن کا سہرا اپنے سر سجانے جارہے ہیں ، اس حساب سے برطانیہ میں پاکستانی نژاد صادق خان نے تاریخ رقم کی ہے۔