اہم خبریں

امیتابھ کی ایک ہی فلم باربار دیکھانے پر شہری نے تنگ آکر چینل کو خط لکھ دیا

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کی ایک ہی فلم بار بار نشر ہونے پر شہری نے تنگ آکر چینل کو خط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن کی ایک ہی فلم بار بار دکھانے پر تنگ آکر شہری نے چینل کو خط لکھ دیا ،خط میں سوال پوچھا کہ بتاجائے آپ مزید کتنی بار یہ فلم دکھائیں گے، آ پ کے چینل کو فلم دکھانے کا حق ہے، مجھے اور میرے خاندان کو سوریا ونشم کی پوری کہانی بہت اچھی طرح یاد بھی ہوگئی ہے ۔ سوشل میڈیا پر اس شخص کی جانب سے ٹی وی چینل کو لکھے گئے خط کی تصویر وائرل ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں