اہم خبریں

قرضے لینے کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جانے پر مجبور ہیں،وزیراعظم

لاہور(نیوزڈیسک) شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو آج مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، قرضوں کا حجم سب جانتے ہیں، ریونیوکلیکشن بہت بڑا چیلنج ہے۔

لاہور میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) افسران کے اعزاز اپنی میزبانی میں ہونے والے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو آج مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، واجب الادا قرضوں کا حجم سب جانتے ہیں، ریونیوکلیکشن بہت بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر افسران نے دن رات محنت کی ہے، محصولات کا ہدف کرپشن کی نذر ہورہا ہے، خلوص اور میرٹ کو مدنظر رکھ کر ہم سیاہ اور سفید کو الگ کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، خراب کارکردگی والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، خراب کارکردگی والوں کو اعلیٰ عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ قرضے لینے کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جانے پر مجبور ہیں، انصاف کا فیصلہ صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ اسے سے قبل وزیراعظم حکام کا اہم اجلاس آج لاہور میں طلب کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں شرکت کے لیے ایف بی آر افسران کو ماڈل ٹاؤن پہنچنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔

اجلاس میں ایف بی آر افسران کی جانب سے ٹیکس وصولی پر بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں ایف بی آر افسران کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں