اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 19ویں ترمیم کے بعد پارلیمانی کمیٹی کی حیثیت ربڑ سٹیمپ کی ہو گئی ،ہم کہتے ہیں کہ ججز کی تعیناتی کے نظام میں بیلنس ہونا چاہیے،
18ویں ترمیم میں بھی ججز تقرری میں توازن برقرار رکھا گیا تھا،ججوں کی تقرری،پارلیمانی کمیٹی حیثیت ربڑسٹیمپ سے زیادہ نہیں،وزیر اعظم شہباز شریف نے ججز کی تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم کی ہدایت کردی
مزید پڑھیں :گندم اسکینڈل ، نوازشریف نے وزیراعظم کولاہور طلب کر لیا
ہے،دنیا کے کئی ممالک میں ججز تقری میں عدلیہ کا کردار بہت تھوڑا ہے،ہم اس معاملے پر اپوزیشن سے بھی ضرور بات کرینگے،چیف جسٹس کی مدت ملازمت کے حوالے سے تجویز کویکسر مسترد نہیں کرونگا،چیف جسٹس کی مدت ملازمت کے حوالے سے میں بھی تجاویز سن رہا ہوں،جج کے گھر سے کیمرا ملنے کی بات میرے علم میں تب آئی جب میں وزیر نہیں تھا،جج کے تحفظات کے حوالے سے مجھے29اگست کو پتا چلا،عدلیہ کی آزادی ہماری حکومت کا بنیادی اصول ہے،جسٹس بابر ستار پڑھے لکھے اور قابل شخص ہیں ،پی ٹی آئی کسی مخصوص نشست کی حقدار نہیں ۔
مزید پڑھیں :ہائی کورٹس کے ججز کےخط نے ثابت کر دیا ملک میں جنگل کا قانون ہے،بانی پی ٹی آئی