اہم خبریں

ہائی کورٹس کے ججز کےخط نے ثابت کر دیا ملک میں جنگل کا قانون ہے،بانی پی ٹی آئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ کیسز کو بلاجواز تاخیر کا شکار کرنے کی بجائے جلدفیصلہ کیا جائے ، دیر سے فیصلے کرنا بھی ناانصافی ہے، القادر ٹرسٹ کیس ہو، عدت کیس یا پھر سائفر کیس، تمام مقدمات جھوٹے ہیں، بلے کا انتخابی نشان چھین کرپی ٹی آئی کو لیول پلئینگ فیلڈ فراہم نہیں کی گئی،9 مئی واقعات کی آڑ میں ہمارے بنیادی انسانی حقوق پامال کیے گئے، ہماری پٹیشن 25 مئی 2023 سے زیرالتوا ہے، آج تک سماعت کیلئے مقرر نہیں کی گئی، انتخابات میں دھاندلی کے خلاف دائرکردہ درخواستوں پر آج تک سماعت نہ ہو سکی،تحریک انصاف کی خواتین کی مخصوص نشستوں

مزید پڑھیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ

کے معاملے کو التوا کا شکار کیے رکھا،ہائی کورٹس کے ججز کےخط نے ثابت کر دیا کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے،وقت آگیا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز بھی ہائی کورٹ کے ججز کی طرح کھڑے ہو جائیں،بات چیت کیلئے ہمیشہ تیار ہوں،ہمارا چوری کیا گیا مینڈیٹ واپس کیا جائے،بات چیت تب ہوگی جب جیلوں میں قید ہمارے بے گناہ کارکنان کو رہا کیا جائے گا ،بات چیت مخالفین سے ہی ہوتی ہے، پی ٹی آئی کے سب سے بڑے مخالفین سےبھی بات ہوسکتی ہے، تاریخ میں کہیں بھی یہ مثال نہیں ملتی کہ ایک جرم پر تین ، تین کیسز بنائے جائیں، یہاں میرے اور میری اہلیہ پر توشہ خانہ پر پہلے ہی تین ،تین کیسز بنائے ہوئے ہیں،اب چوتھا کیسز بنانے کی تیاری کی جا رہی ہیں جو کہ آئین و قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے،جو قومیں ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ غلام رہتی ہیں۔

متعلقہ خبریں